تصوف کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بہت سے سوالات پائے جاتے ہیں جو آج کے دور میں تصوف کو پڑھنے اور سمجھنے والے کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں۔ ان ميں سے ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ تصوف کا اِسلامی شریعت سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ معاذ اللہ دین کے متوازی کوئی الگ نظریہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس منفرد و ممتاز کاوش میں اس اعتراض کا تحقیقی، تنقیدی اور تجزیاتی دلائل سے ردّ کیا ہے، تاکہ تصوفِ اسلامی پر پڑی ہوئی تشکیک و اِرتیاب کی دبیز تہوں کو چھانٹ کر اس کے خوبصورت چہرے کو واضح کیا جا سکے۔
منہاج یونی ورسٹی کے Shaykh-ul-Islam Institute of Spiritual Studies اور فریدملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ (FMRi) کے اشتراک سے طبع ہونے والی شیخ الاسلام کی اس کتاب میں دلائل سے ثابت کیا گیا ہےکہ تصوف کی اصل قرآن و سنت ہے اور ائمہ تصوف کے ہاں شریعت کا التزام باقی علماء اور عامۃ الناس کے مقابلہ میں زیادہ تھا۔
Reviews
There are no reviews yet.