کامیاب زندگی کے بہترین لائحہ عمل پر مبنی اِس کتاب میں نوجواں مسلم نسل کو اُٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، کام کاج کرتے، اپنے نجی اور معاشرتی معاملات میں اِسلام کی تعلیمات کو عمل میں ڈھالنے کیلئے کچھ آداب کا ذخیرہ اِس اُمید کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ شاید موجود نسل اِس دَورِ زوال کی آخری نسل ہو اور یقیناً آغازِ عروج کا سبب بننے والی نسل کے اَخلاق و کردار اَعلیٰ اَوصاف کے حامل ہوں گے۔
یہ کتاب بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کیلئے بھی یکساں مفید ہے۔ بچے ہمیشہ بڑوں کی پیروِی کرتے ہیں، اِس لئے اگر والدین اِن آدابِ زندگی کو اپنا لیں تو اُن سے متاثر ہو کر اُن کے بچے بھی اِن اچھی عادات کو آسانی کے ساتھ اپنا سکیں گے۔ اَللہ ربّ العزت ہم سب کو اِس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین
مقصدِ کتاب
اَچھی عادات کو بچپن سے ہی بچوں کے دِلوں میں راسخ کر دیا جائے تو وہ بچے بڑے ہو کر عظیم اِنسان بنتے ہیں، کیونکہ جو عادتیں بچپن میں پختہ ہوجاتی ہیں وہ ساری زندگی غیراِداری طور پر برقرار رہتی ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.