پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب ’’تصوف اور تعلیمات سلاسل‘‘ ميں بیان کردہ چند اہم نکات:
🔹 عہد نبوی ﷺ، عہد صحابہؓ اور عہد تابعین و تبع تابعین میں اثباتِ تصوف کے ناقابل تردید دلائل و براہین
🔹 قلب و روح کو منور کرنے والا صدرِ اَوّل کے صوفیاء کرام اور مشائخ عظام کا حسین تذکرہ
🔹 امام اعظم ابو حنیفہؒ، امام مالکؒ، امام شافعیؒ اور امام احمد بن حنبلؒ کے صوفیانہ احوال و اقوال کا ایمان پرور بیان
🔹 سلاسل تصوف میں سے سلسلۂ قادریہ، سلسلۂ چشتیہ، سلسلۂ نقشبندیہ، سلسلۂ سہروردیہ، سلسلۂ رفاعیہ اور سلسلۂ شاذلیہ کا ذکر جمیل
🔹 نسلِ نو میں شریعت و طریقت، سلوک وتصوف اور اخلاق و روحانیت کی طلب پیدا کرنے والی فقید المثال کتاب
🔹 انسانی نفوس میں اخلاقِ حسنہ کی رغبت اور اخلاق رزیلہ سے اجتناب پیدا کرنے والی شاندار تحریر
🔹 انسانی طبائع میں رِفق و نرمی، صبر و برداشت، شکر و اِمتنان اور اِستغناء و سیر چشمی کی تخم ریزی کرنے والی ایمان افروز اَبحاث
🔹 اِنسانی شخصیت کو ایثار و قربانی، عجز و اِنکساری اور جذبۂ ایمانی سے مزین کرنےوالا روحانی نسخہ
🔹 اِنسانی شخصیت میں تقویٰ و صالحیت اور زُہد و ورع کا نور پیدا کرنے والا کلام
🔹 تہذیبِ نفس، تصفیۂ قلب اور تجلیۂ باطن کیلئے اکسیر کی حیثیت رکھنے والا شاہ کار
🔹 صالح معاشرے کی تشکیل کیلئے اَفرادِ معاشرہ کی سیرت اورکردار سازی پر راہ نُما کتاب
🔹 تصوف کے ترویج و فروغ میں تحریک منہاج القرآن کا علمی و عملی سطح پر مثالی کردار
Reviews
There are no reviews yet.