Marahil e Akhirat

600.00

Category –Imaniyat o Ibadiyat

Author : Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri 

Language : Urdu 

Pages : 612

Binding : Hardcover
Description
قرآن حکیم میں بڑی کثرت کے ساتھ قیامت اور اَحوال آخرت کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان ہوش ربا اور عبرت انگیز حالات و واقعات کو بیان کرنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ انسان اس عالمِ رنگ و بو میں کھونے کی بجائے اپنے مقصدِ حیات پر توجہ دے۔ اُخروی فوز و فلاح کے لیے اس دار الامتحان کو دائمی قرار گاہ نہ سمجھے بلکہ ہر لمحہ زادِ راہ کی فکر میں لگا رہے۔ دنیا کی متاعِ قلیل کے لیے روزِ حشر کی رسوائیوں کو مول نہ لے۔ قرآن ہر لمحہ یہ ندا دے رہا ہے کہ:
اِسْتَجِیْبُوا لِرَبِّکُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ ﷲِ ط مَا لَکُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَئِذٍ وَّمَا لَکُمْ مِّنْ نَّکِیْرٍo
’’تم لوگ اپنے رب کا حکم قبول کر لو قبل اِس کے کہ وہ دن آجائے جو اللہ کی طرف سے ٹلنے والا نہیں ہے، نہ تمہارے لیے اُس دن کوئی جائے پناہ ہو گی اور نہ تمہارے لیے کوئی جائے انکار۔‘‘[الشوریٰ، 42/47]
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اس تصنیف کا موضوع بھی فکرِ آخرت ہے۔ مراحلِ آخرت کے تفصیلی بیان کے ذریعے دراصل قلوب و اَذہان میں فکرِ آخرت جاگزیں کرتے ہوئے آخرت کو دنیا پر فوقیت دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اِس مایہ ناز تصنیف میں واضح کیا گیا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا بنیادی سبب فکرِ آخرت کا دلوں سے مٹ جانا اور اِمتحانِ آخرت کے لیے خود کو تیار نہ کرنا ہے۔ کتاب میں بڑے حکیمانہ اور َتنذِیری اُسلوب میں قاری کے قلب میں فکرِ آخرت کا بیج بونے، دنیا کی بے ثباتی کا درس دینے اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں سمیٹنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
ابواب کی فہرست
🔹 باب 1: فکر آخرت کی ضرورت و اہمیت
🔹 باب 2: علامات قیامت کے ظہور کا مرحلہ
🔹 باب 3: موت، قیامت کا اوّلین مرحلہ ہے
🔹 باب 4: مرحلۂ قبر اور عذابِ قبر
🔹 باب 5: مرحلۂ انعقادِ قیامت اور واقعات و اَحوالِ قیامت
🔹 باب 6: یوم حشر کے دیگر مراحل
Additional information
Weight 0.600 kg
Dimensions 22 × 14 × 3.5 cm
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.

Shipping & Delivery

Secure Packaging

We prioritize the safe delivery of your products. Our secure packaging ensures that each item arrives in pristine condition, free from damage or tampering.

Return Policy

  • We offer a 7-day return policy for books purchased from our store. If you are not satisfied with your purchase, you may return the book within 7 days of receipt, provided it is in its original, unused condition.
  • Upon receiving and inspecting the returned item, we will issue a refund to your original form of payment.