شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مصطفوی معاشرے کے قیام کی جِدّ و جُہد کے سات مرکزی کردار (7 میمز) کو اہم قرار دیا ہے۔ جن کی اصلاح اور تربیت نہایت ضروری ہے:
(1) ماں (اچھی ماں تیار کرنا)
(2) مَسکن
(3) مکتب (مرکز علم)
(4) مسجد
(5) میڈیا
(6) معیشت
(7) معاشرت
اسی سلسلہ میں شیخ الاسلام نے اَفرادِ معاشرہ کی اصلاح اور اُن کی تعلیم و تربیت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم کے قیام کا اعلان فرمایا ہے۔ انہی مراکزِ علم کے پہلے سمسٹر کا نصاب شعبہ کورسز اور فریدِملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے چھپ کر منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.