فی زمانہ منکرینِ ختمِ نبوت اور جھوٹے مدعیانِ نبوت نے سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے قریب لانے اور ان کے ایمان کو غارت کرنے کے لیے نیا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔ جس شخص کو نبی ثابت کرتے ہیں، پہلے اُسے مسیح موعود بنا کر پیش کرتے ہیں۔ حالاں کہ حضور نبی اکر م ﷺ نے مسیح موعود کی نشانیاں واضح طور پر بیان فرما دی ہوئی ہیں اور یہ علامات احادیثِ صحیحہ میں وارِد ہوئی ہیں۔ قربِ قیامت میں جس شخصیت پر یہ علامات ظاہری و معنوی طور پر صادق آئیں گی وہ سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام ہوں گے اور انہی کو مسیح موعود کہا گیا ہے۔
چالیس احادیث پر مشتمل اِس اَربعین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے وارد شدہ احادیث مبارکہ اور آثارِ صحابہ کے ذریعے مسیح موعود کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کو بے نقاب کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ مسیح موعود صرف سیدنا عیسی ابن مریم علیہما السلام کی ذاتِ اقدس ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.