Silsila-e-Arbaeenat : Mohabbat-e-Hasnain Karimain

80.00

category – Arbainat: Manaqib e Sahaba wa Ahle Bayt awr Awlia

Author – Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language – Urdu
Pages – 84
Binding – Soft

Add 700.00 to cart and get Cash On Delivery!
Description
اَہل علم و سعادت نے اپنے اپنے دور کی ضرورت اور تقاضوں کے مطابق لوگوں کے علم و فکر اور عقیدہ و عمل کی حفاطت اور پختگی کے لیے چھوٹے بڑے مجموعہ ہائے اَحادیث مرتب فرمائے۔ اِن مجموعہ ہائے اَحادیث میں سے ہی ایک قسم اَربعین کی ہے جس سے مراد چالیس اَحادیث مبارکہ کا مجموعہ ہے۔ مبلغِ حدیث کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ نے خصوصی دعا فرمائی ہے فرمانِ اقدس ہے کہ ’اللہ اس شخص کو رونق و تازگی عطاء فرمائے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی، پھر اسے یاد رکھا یہاں تک کہ دوسروں تک پہنچایا۔‘ (سنن الترمذی)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا شمار عصر حاضر کے اُن جلیل القدر محدّثین میں ہوتا ہے جنہوں نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام و خواص دونوں کی علمی و فکری رہنمائی اور عقیدہ و عمل کی پختگی کے لیے اَسلاف کی روایات کے مطابق جہاں المنہاج السوی، ہدایۃ الاُمۃ اور جامع السنۃ جیسے نہایت مستند اور ضخیم مجموعہ ہائے اَحادیث مرتب فرمائے، وہیں تبلیغ و اِشاعتِ حدیث کی فضیلت اور اس سے حاصل ہونے والے دُنیوی و اُخروی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیے بصورتِ اَربعین مختصر مجموعہ ہائے اَحادیث مرتب کرنے کی علمی روایت کو بھی آگے بڑھایا تاکہ وسائل و ذرائع کی کمی اور قلتِ وقت کے شکار لوگ فرموداتِ رسول ﷺ سے مستنیر ہوسکیں۔
زیرِ نظر ’’اَربعین‘‘ میں سیدنا حسنین کریمین علیہما السلام کی محبت و مودت پر مستند ذخیرٔ حدیث سے چالیس اَحادیث مبارکہ جمع کی گئی ہیں۔ نیز اَئمہ و محدثین کرام کے توضیحات و تشریحات بھی بالتفصیل درج کی گئی ہیں۔ جب کہ اَربعین ہٰذا میں ضخامت کے خوف سے اَحادیث کی تخریج اور اَئمہ کے توضیحی و تشریحی اَقوال کافی کم کر دیے گئے ہیں۔
Additional information
Weight 0.080 kg
Dimensions 18 × 12 × 0.5 cm
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.

Shipping & Delivery

Secure Packaging

We prioritize the safe delivery of your products. Our secure packaging ensures that each item arrives in pristine condition, free from damage or tampering.

Return Policy

  • We offer a 7-day return policy for books purchased from our store. If you are not satisfied with your purchase, you may return the book within 7 days of receipt, provided it is in its original, unused condition.
  • Upon receiving and inspecting the returned item, we will issue a refund to your original form of payment.