س کتاب میں زکوٰۃ اور صدقات کے مسائل اور احکامات کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے تاکہ صاحبانِ ثروت و متمول افراد زیادہ سے زیادہ افرادِ معاشرہ کی مالی معاونت کر کے ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔ یہ ہر صاحبِ حیثیت کے لیے گائیڈ بک کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کتاب میں عنوان سے متعلقہ 195 سوالات کے جوابات ترتیب دیے گئے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
- مصارفِ زکوٰۃ کتنے اور کون سے ہیں؟
- زکوٰۃ کی تقسیم کار کیسی ہونی چاہیے؟
- اگر کسی کے پاس بقدرِ نصاب کرنسی ہو توکیا حکم ہے؟
- مالِ تجارت کی زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ کیا ہے؟
- کیا ٹیکس دینے سے زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے؟
- زیورات پر زکوۃ ادا کرنا زوجین میں سے کس پر لازم ہے؟
- مشترکہ کاروبار میں زکوٰۃ کیسے ادا کی جائے گی؟
- شہرت کی نیت سے دیئے گئے صدقہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟
- پاکستان میں رائج نظامِ زکوٰۃ کیوں کام یاب نہیں ہے؟
- نظامِ زکوٰۃ کے عملی نفاذ کے لیے تحریک منہاج القرآن کیا کردار ادا کرر ہی ہے؟
ان اہم اور دیگر سیکڑوں سوالات کے جوابات اس کتاب کا حصہ ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.