Zibh-e-Azim : Zib-e-Ismail (A.S) Se Zibh-e-Hussain (A.S) Tak (Urdu)

150.00

Category –Celebrities and Luminaries

Author : Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

Book Language : Urdu

Pages : 144

Binding : Softcover
Description
تاریخ عالم شاہد عادل ہے کہ حاکم اور محکوم طبقات کے درمیان صدیوں پر محیط سیاسی اور طبقاتی کشمکش دراصل انسان کے بنیادی حقوق کی پامالی کا نتیجہ ہے اور یہ کشمکش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دنیا ابن آدم کو قانون اور حقوق دینے والے پیغمبر امن حضرت محمد ﷺ کی دہلیز سے اپنی غلامی کا رشتہ استوار کر کے افق عالم پر دائمی امن کی بشارتوں کے نزول کو یقینی نہیں بناتی۔
سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آتش نمرود میں بے خطر کود کر کلمہء حق کہنے کی جس پیغمبرانہ روایت کو آگے بڑھایا تھا وہ عظیم روایت ذبح اسماعیل سے ذبح حسین علیہ السلام تک تسلیم و رضا اور ایثار و قربانی کی ان کائناتی سچائیوں کی امین ہے جن کے بغیر تہذیب انسانی کے اجتماعی رویوں کی ہر تفہیم اور توجیہہ بے معنی اور غیر مؤثر ہوکر رہ جاتی ہے تاریخ اسلام حریت فکر کے امین انہی لمحات جاوداں کی عینی شاہد ہے، اقبال نے کیا خوب کہا ہے:
غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم
نہایت اس کی حسینؑ ابتدا ہے اسماعیلؑ
اس ابدی حقیقت کی ترجمانی پر مبنی اقبال کا یہ شعر ہمیشہ سے اہل علم و نظر کو متوجہ کرتا رہا، ضرورت اس بات کی تھی کہ حکیم الامت کے ان جذبات کو باقاعدہ علمی اور تحقیقی قالب میں ڈھالا جاتا سو اس سعادت کے لئے قدرت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زبان حقیقت ترجمان کا انتخاب کیا۔ چنانچہ یہ کتاب آپ کے مختلف مواقع پر کئے گئے خطبات کا مجموعہ ہے۔
فہرست ابواب
🔹 خاندانِ رسول ﷺ کے لہو سے تحریر ہونے والی داستانِ حریت و اِیثار
🔹 واقعہ کربلا کیا شعور دیتا ہے؟
🔹 کربلا کا پیغام کیا ہے؟
🔹 ذبحِ اِسماعیلؑ سے ذبحِ حسینؑ تک ذبحِ عظیم کی تکمیل
🔹 اُسوۂ حسینؑ سے ماخوذ درسِ اِستقامت اور جذبۂ بقائے دین
Additional information
Weight 0.200 kg
Dimensions 21.5 × 14 × 1 cm
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.

Shipping & Delivery

Secure Packaging

We prioritize the safe delivery of your products. Our secure packaging ensures that each item arrives in pristine condition, free from damage or tampering.

Return Policy

  • We offer a 7-day return policy for books purchased from our store. If you are not satisfied with your purchase, you may return the book within 7 days of receipt, provided it is in its original, unused condition.
  • Upon receiving and inspecting the returned item, we will issue a refund to your original form of payment.